23 نومبر 2026 - 19:50
2 | ڈوبتی ہوئی سلطنت کا پٹا ہؤا صدر، جعل سازی کا سہارا لینے کے لئے کوشاں

ٹرمپ نے مرضی کی تاریخ گھڑتے ہوئے شینزین اجلاس (2026) کو تہران کانفرنس (1943) سے تشبیہ دے کر، ایران کے خلاف جنگ میں شکست اور امریکی عالمی بالادستی کے خاتمے جیسے نمایاں حقائق چھپانے کی ایک مضحکہ خیز کوشش کی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ 83 سال قبل سابق سوویت یونین، امریکہ اور برطانیہ کے رہنماؤں نے تہران میں سوویت یونین کے سفارت خانے کی عمارت میں حاضر ہو کر دوسری عالمی جنگ کے اہم ترین سفارتی واقعات میں سے ایک کو رقم کیا۔

دوسری قسط:

سنہ 1943ع‍ میں امریکہ، سوویت یونین اور برطانیہ دوسری عالمی جنگ کی فاتح اور فیصلہ کن طاقتوں کی حیثیت سے ابھرے ہوئے تھے اور ذمہ داریوں کی تقسیم اور جنگ کے بعد کے نظام کی تشکیل پر مذاکرات کر رہے تھے۔ لیکن آج امریکہ نہ صرف سنہ 1943ع‍ کی پوزیشن میں نہیں ہے بلکہ خود بالادستی کے بحران اور دنیا میں اپنے اثر و رسوخ کھو جانے کا سامنا کر رہا ہے۔ خاص طور پر ایران کے خلاف جنگ میں شکست کے بعد، امریکہ کی پوزیشن شدت سے کمزور ہو گئی ہے اور سبھی یک قطبی نظام کے زوال اور دنیا میں کثیر قطبی نظام کی تشکیل کی بات کر رہے ہیں۔

امریکی بالادستی کا آخری باب

ٹرمپ نے تقابلی تصویر شائع کرکے امریکہ کو چین اور روس کے ساتھ بین الاقوامی برتر طاقت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے، جبکہ رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ گذشتہ ایک دہائی میں چین ایک خودمختار طاقت اور واشنگٹن کے اسٹراٹیجک حریف کے طور پر ابھرا ہے اور روس بھی وائٹ ہاؤس کے تصورات کے برعکس، امریکہ کے مطلوبہ نظام کے دائرے میں ضم ہونے کو تیار نہیں ہے۔

لہٰذا آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ دنیا انتہائی تیزی سے کثیر قطبی نظام کی طرف بڑھ رہی ہے؛ ایسا نظام جس میں واشنگٹن اب تنہا دوسرے ممالک کے لئے فیصلے نہیں کر سکتا اور ٹرمپ کا دوسری عالمی جنگ کے فاتح رہنماؤں سے موازنہ، طاقت کے مظاہرے سے زیادہ، تاریخی حقیقت کو الٹ پلٹ کر پیش کرنے کی ایک تشہیری کوشش ہے۔

روزویلٹ، چرچل اور اسٹالن، تہران کانفرنس میں نازی جرمنی کی شکست کے بعد کے نظام پر مذاکرات کر رہے تھے، لیکن ٹرمپ آج ایسے حالات میں اس اجلاس کی تاریخی تصویر دوبارہ کھینچنے کی کوشش کر رہا ہے جب اس کی حکومت اپنی عالمی ساکھ کے بحران، بازداری (تسدید = ڈیٹرنس) کی صلاحیت طاقت کی شدید فرسودگی اور ایران کے خلاف جنگ میں شکست سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے دوچار ہے۔

اس بنیاد پر اگر ٹرمپ کے موجودہ حالات کے لئے دوسری عالمی جنگ کی تاریخ میں کوئی متبادل تلاش کیا جائے تو وہ اس جنگ کے فاتح رہنماؤں کی یاد دلانے سے زیادہ، جنگ کے آخری مراحل میں ایڈولف ہٹلر کی یاد دلاتے ہیں؛ وہ فاشسٹ آمر جو شکست کے باوجود بھی فتحیابی اور اپنی طاقت کے دعوے کرتا تھا؛ لیکن میدان جنگ کی حقیقت اور دنیا کی تبدیلیاں اس کے خوابوں کے بکھرنے کی گواہی دے رہی تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مضمون کا ماخذ: روزنامہ "وطن امروز"

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha